the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد۔ 9فروری (اعتماد نیوز ) آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی کے 4روزہ علی الحساب بجٹ کا پیر سے آغاز ہوگا۔ ریاستی وزیر فینانس آنم رام نارائن ریڈی یہ بجٹ پیش کریں گے۔پیر کو 9بجے صبح ریاستی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ کو پیش کیا جائے گا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد 6ماہ کا یہ بجٹ اسمبلی میں وزیر فینانس پیش کریں گے ۔ اپریل اور مئی میں ریاست کے انتخابات ہونے کا امکان ہے۔ حکومت کی میعاد ختم ہورہی ہے۔ انتخابات کے بعد منتخب ہونے والی نئی حکومت مکمل بجٹ پیش کرے گی۔ آئندہ 6ماہ کے اخراجات ‘ ملازمین کی تنخواہیں ‘ وظائف اور زیر التواء پراجکٹس و رقومات کی منظوری کے لئے یہ علی الحساب بجٹ اسمبلی میں مباحث کے دوران منظور کیا جائے گا۔ 4روزہ علی الحساب بجٹ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ ہفتہ کے دن چیف منسٹر کرن کمارریڈی نے وزراء کے اجلاس کے دوران لیا۔ ذرائع کے مطابق یہ بجٹ اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے ۔ آندھراپردیش قانون ساز کونسل میں علی الحساب بجٹ قائد ایوان ریاستی وزیر سی رامچندریا پیش کریں گے۔



ریاست آندھراپردیش کی تقسیم سے متعلق بل 2یا 3دن میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش ہونے والا ہے۔ گذشتہ اسمبلی اجلاس میں بل پر مباحث کے دوران خوب ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔ علی الحساب بجٹ اجلاس میں بھی ریاست کی تقسیم کا مسئلہ چھایا رہے گا۔ ایسے اندیشے ظاہر کئے جارہے ہیں۔ اسی دوران اسپیکر این منوہر نے علی الحساب بجٹ اجلاس کے دوران حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں پولیس کے اعلی عہدیداروں کے ہمراہ ایک اجلاس طلب کیا اور اس اجلاس میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ 4روزہ اجلاس کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے ۔ کانگریس پارٹی ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ریاست کی تقسیم کے مسئلہ پر پیشرفت سے خائف چیف منسٹر کرن کمارریڈی علی الحساب بجٹ کی منظوری کے فوری بعد اپنے عہدہ سے مستعفی بھی ہوسکتے ہیں۔ بجٹ اجلاس کے دوران سیما آندھرا کے ارکان شوروغل اور گڑبڑ کرنے کا منصوبہ بھی بنارہے ہیں۔ دوسری جانب تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ارکان بھی علیحدہ ریاست کی تائید میں مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.